23 Nov 2023
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کی مزاحمت کی سیاست سے مایوس امیدواروں کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری رہا، لاہور سے پی ٹی آئی کے 2 امیدوار عبدالکریم خان اور خالد گھرکی پارٹی چھوڑ گئے۔
نائب صدر پی ٹی آئی شیخوپورہ ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال، ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار طارق محمود باجوہ اور قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔