اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غزہ میں جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کی کوششیں ناگزیر ہیں: شہباز شریف

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کی کوششیں ناگزیر ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی پائیدار امن اور مسئلے کا مستقل حل ہے، پائیدار امن تنازع فلسطین کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے، 47 دن پوری دنیا پر قیامت بن کر گزرے ہیں، زخمیوں کے علاج، بے گھروں کی رہائش اور امدادی سامان کی فراہمی تیز بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی امداد اور زخمیوں کے علاج کے لئے تمام وسائل بروکار لائے جائیں، یتیم بچوں کی دیکھ بھال کے لئے اجتماعی انتظام وضع کیا جا سکتا ہے، قیامت خیز مناظر احساس رکھنے والا کوئی انسان بھلا نہیں سکتا، جسموں پر لگے زخم بھر جائیں گے، روح اور سوچ پر لگے زخم نہیں بھریں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ 1967ء کی سرحدوں اور بیت المقدس دارالحکومت کی حامل آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینیوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے