(ویب ڈیسک)لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
رائیونڈ کے علاقے میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر شراب کے نشے میں یتیم لڑکی کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ملزمان نے بلیک میل کرنے کے لیے لڑکی کی ویڈیو بھی بنالی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین وفات پاچکے ہیں اور وہ اپنی ایک رشتے دار خاتون کے پاس رہتی ہے، جس نے لڑکی کو کسی کے گھر کام پر رکھوانے کے لیے موبائل نمبر دیا۔
متاثرہ لڑکی نے موبائل نمبر پر رابطہ کیا تو ایک شخص لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر ایک گھر میں لے گیا۔نوکری کا جھانسہ دے کر ملزم جس گھر میں لڑکی کو لے کر گیا، وہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا۔ دونوں نے شراب پی کر یتیم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
تاہم پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔