اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

براہ کرم، اپنے طریقے درست کریں، شامی کا پاکستانی کرکٹر کے دعوے پرردعمل

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارت کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھارتی ٹیم کے باؤلرز کو’ دو الگ الگ گیندیں‘ دینے کے دعوے پر ایک بار پھر ردعمل جاری کردیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کو میچ میں دو الگ الگ گیندیں دی جاتی ہیں جس سے ان کے باؤلرز کو مدد ملتی ہے اور وہ وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔

ایک سپورٹس ویئر برانڈ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران محمد شامی نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی اور پاکستانی کرکٹر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکا لیکن جب میری واپسی ہوئی تو میں نے پہلے ہی میچ میں پانچ ، پھر اگلے میں چار اور پھر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اس چیز کو کچھ پاکستانی کھلاڑی قبول نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں اس کے بارے میں کیا کر سکتا ہوں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سابق کرکٹرز اس طرح کی سازشی تھیوریوں کو پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ شامی نے ورلڈکپ کے صرف سات میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیں اور وہ ایونٹ کے ٹاپ باؤلر رہے۔

بھارتی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ آپ یہ تھیوری پیش کرکے نیا تنازعہ کھڑا کر رہے ہیں ،براہ کرم، اپنے طریقے درست کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ لوگ ایسی چیزوں پر ہنسنے کے علاوہ کسی اور طرح سے ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے