اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انعم تنویر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم تنویر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انعم تنویر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ اور سفید رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انعم تنویر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں جون ایلیا کا شعر لکھا۔

تھی کسی شخص کی تلاش مجھے
میں نے خود کو ہی انتخاب کیا

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل انعم تنویر سے پوچھا گیا تھا کہ ’آپ ماہرہ خان اور صبا قمر کی طرح مشہور کیوں نہیں ہوئیں، کیا شہرت حاصل کرنے کے لیے بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری ہے؟‘

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2012 میں انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم 2019 تک اداکاری کو سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم جب 2019 میں اداکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا تو کئی ڈرامے مقبول بھی ہوئے۔

انعم تنویر کا کہنا تھا کہ مشور اداکار اور اچھا اداکار ہونا دو مختلف باتیں ہیں، یہ ضروری نہیں کہ شہرت حاصل کرنے کے لئے بالی ووڈ میں کام کیا جائے لیکن یہ المیہ ہے کہ ہمارے یہاں ایک سٹار کو اس وقت تک سٹار تسلیم نہیں کیا جاتا جب تک وہ بالی ووڈ میں کام کرکے نہ آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پہچانیں اور فنکاروں کی عزت کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے