اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی ماہانہ رپورٹ جاری،800سےزائد ملزمان گرفتار

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے رواں ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ  اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے ایک ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان،مفرور اشتہاریوں سمیت 869 ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے 25 اشتہاریوں سمیت55 مفروراشتہاری،196 عدالتی اشتہاری اور 59 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں،سنگین جرائم میں ملوث 20 گینگز کے 50 ملزمان کو  گرفتار کر کے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ کے مرتکب 73 ملزمان کے قبضہ سے 71 پستول، 02 آٹومیٹک رائفلز اور  سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 78 ملزمان گرفتار ہوئے، جن کے قبضہ سے 50 کلو گرام چرس،01 کلوگرام سے زائد ہیروئن و آئس اور 327 لٹر شراب برآمد ہوئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 55 ملزمان کو گرفتار  کر کے داؤ پر لگی 02 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی،پتنگ بازی،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے خونی کھیل کھیلنے والے 140 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

احمد زنیر چیمہ  نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کےتحت لاؤڈ سپیکر،کرایہ داری ایکٹ اور حساس مقامات کی خلاف ورزی پر 74 ملزمان گرفتار کیے گئے،گداگری،ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول،قحبہ خانہ، شیشہ سموکنگ کی خلاف ورزی پر بھی 89 ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران  485 ملزمان کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے