23 Nov 2023
(ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کے دوران کئی پاکستانی کھلاڑی نے اپنے انفرادی ریکارڈز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز بنانے والے بابراعظم کے کندھوں سے کپتانی کا بوجھ اتر چکا، ان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار رنز کا ہدف عبور کرنے کا موقع ہوگا، اس کیلئے انہیں مزید 228 رنز درکار ہیں۔
تیز ترین ہزار رنز بنانے والے ایشیائی بیٹر کا ریکارڈ سعود شکیل کی دسترس میں ہے، ونود کامبلی نے 14 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا، سعود شکیل نے 13 اننگز میں 875 رنز بنائے ہیں، اسی طرح نعمان علی کو وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کیلئے 3 شکار درکار ہیں۔
دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم نے 14 دسمبر سے 7 جنوری تک 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے،اس دوران فتح کا مشکل مشن مکمل کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ناکامیوں کے داغ مٹانے کی کوشش ہوگی۔