اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کو کبھی ورلڈکپ میں ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا: پی سی بی کی وضاحت

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابراعظم کو شکستوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

ورلڈکپ کے دوران بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک متنازع پریس ریلیز میں سابق کرکٹرز کی تنقید کے جواب میں کہا گیا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، سکواڈ کی تشکیل میں کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو فری ہینڈ دیا گیا تھا، اگلے فیصلے ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ کے مفاد میں کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران بورڈ نے کبھی بابراعظم پر تنقید یا ان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش نہیں کی، بابراعظم ایک قابل قدر کرکٹر اور آزادانہ مزاج رکھتے ہیں،کپتان میں یہ خاصیت ہونا بھی چاہیے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سلیکشن کمیٹی کے دیگرارکان کی رائے کو نظرانداز کردیں۔

اس پریس ریلیز میں یہ ضرور کہا گیا تھا کہ ٹیم بابراعظم اور انضمام الحق نے منتخب کی اور یہ بات درست بھی ہے، بابراعظم کسی ایک کھلاڑی کے حوالے سے بھی فیصلہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں تھے اور بورڈ نے اس کو سپورٹ بھی کیا، کوئی مانے یا نہیں، حقیقت یہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے