اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف کو ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے تیار کیا جائے:عاقب جاوید

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیار کیا جائے ۔

حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں حارث رؤف مہنگے بولر رہے ۔ فاسٹ بولر مجموعی طور پر 9 میچز میں 6.89 کی اوسط سے 527 رنز دیکر ٹورنامنٹ کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو خود کو ٹیسٹ کے لیے کلیئر کر دینا چاہیے، جس نے ایک سال سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اس پر پریشر کیوں ڈالا جا رہا ہے، آپ نے ایک ٹیسٹ میچ اسے کھلایا تھا اور وہ ڈیڑھ دن میں ان فٹ ہو گیا تھا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا ایسا نہیں ہے کہ آپ نے خواہش ظاہر کی اور آپ ٹیسٹ کرکٹر بن گئے، اس کے لیے سالوں کی پریکٹس درکار ہوتی ہے، آپ کو دن میں تین سے چار سپیل کرنے پڑ جاتے ہیں، 20 اوورز کرنے پڑ جاتے ہیں، کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کو بھی سوچنا چاہیے کہ آپ نے ایک کھلاڑی کو جو ٹیسٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہے اسے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھلا کر چھوڑنی ہے یا اس کھلاڑی کو جس فارمیٹ کے لیے وہ تیار ہے اسے اس میں کھلانا ہے، جس طرح حارث رؤف کو دکھایا جا رہا ہے وہ فاسٹ بولر کے ساتھ ناانصافی ہے، اگر حارث آسٹریلیا جاتا اور کھیلتا تو شاید وہ ان فٹ ہو جاتا۔

عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیا کہ آپ حارث کو ٹیسٹ کے بجائے اگلے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے تیار کریں، اسے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھلائیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھلائیں اور پھر دیکھیں کہ حارث کو کیسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے