اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مدیحہ امام کاشادی کے بعد پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال کا دورہ

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بسر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال کا دورہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ مدیحہ امام کا ان کے سسرال والوں کی جانب سے استقبال کیا جا رہا ہے، ان کے شوہر موجی بسر کے اہلخانہ نے روایتی انداز میں اپنی بہو کے قدم گھر میں رکھوائے۔

اس کے بعد انہیں پورا گھر دکھایا گیا جسے دیکھنے کے بعد مدیحہ کہنے لگیں کہ یہ تو بہت خوبصورت ہے۔

مدیحہ جیسے ہی اپنے سسرال کے گھر میں داخل ہوئیں تو بارش شروع ہو گئی جس پر ان کے سسرال والے کہنے لگے کہ یہ بہو ہمارے لیے اور اس گھر کیلئے بڑے نصیبوں والی ہے اسی لیے اوپر والے نے بارش برسا دی ہے۔

اس موقع پر پاکستانی اداکارہ مدیحہ نے ہلکے گلابی رنگ کا لباس جبکہ ان کے خاوند موجی بسر نے سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام بھارتی فلم ساز موجی بصر سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی تھیں، چینی افراد سے مشابہت پر موجی بسر کی قومیت سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی سوالات سامنے آئے تھے، جس کے بعد اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھارتی لڑکے کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے