23 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اگلےسال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلے سال مئی میں نیدرلینڈز کا دورہ کرتے ہوئے3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی تھی۔
تاہم ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کی وجہ سے سیریز ملتوی کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیریز ملتوی ہونے کی خبر سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔