اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی کو ایک اور خط، چیئرمین کے فوری انتخاب کی ہدایت

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک اور خط ، ذکااشرف کی مینجمنٹ کمیٹی کو امور کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔

وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری خط میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور جلد سے جلد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کروانے کی ہدایت کی گئی۔

خط میں لکھا گیا کہ مینجمنٹ کمیٹی روز مرہ کے امور دیکھے، اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں نہ کرے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زائد توسیع نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن 4 نومبر کو جاری ہوا تھا۔

وفاقی کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو چیئرمین پی سی بی کے انتخابات، بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے تاہم تاحال مینجمنٹ کمیٹی  چیئرمین پی سی بی کے انتخابات، بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے میں ناکام رہی۔

وزارت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹاسک کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور وزارت سے رپورٹ شیئر کریں، مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اعلیٰ عہدے پر تقرریوں کو اختیارات کا غلط استعمال سمجھا جائےگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے