اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

‎سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(اسامہ غوری) سندھ پریمیئر لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے کراچی میں ہو گا، لیگ کی افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

سندھ پریمیئر لیگ کے آرگنائزر  نے کہا ہے کہ ہم گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ناقابل فراموش خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت کرکٹ کے اس میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کامران ٹیسوری کی ذاتی دلچسپی کے باعث سندھ پریمیئر لیگ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

سندھ پریمیئر لیگ کی اختتامی تقریب 25 دسمبر کو ہو گی جس میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے۔

آرگنائزر  نے کہا ہے یہ تقریب نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کی عکاسی کرے گی بلکہ جس اتحاد اور جذبے کے ساتھ لیگ سے منسلک لوگوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں ان تمام تر لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہسندھ پریمیئر لیگ کرکٹ کے مداحوں اور معاشرے سے منسلک تمام لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے میچز میں شرکت کریں اور کرکٹ کے اس نئے باب کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے