22 Nov 2023
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ قوانین میں نئی ترامیم متعارف کروا دیں، فیلڈنگ سائیڈ اور بولرز کو نئی پابندیوں میں جکڑ دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انٹرنیشنل کرکٹ قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے مینز اور ویمنز آفیشل کی میچ فیس برابر کر دی ہے ۔ ویمنزکرکٹ کے میچ میں آفیشل کو بھی مینزکرکٹ جتنی میچ فیس ملےگی۔
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں اوورز کےدوران سٹاپ واچ کا استعمال کیا جائے گا، میچ میں تین باراوورزکےدرمیان 60 سیکنڈ سےزیادہ وقت لینے پرپانچ رنزکی پینلٹی لگائی جائے گی ۔
آئی سی سی کے مطابق پچ یا آؤٹ فیلڈ کوپانچ سال کےعرصےمیں پانچ یا چھ ڈی میرٹ پوائنٹ ملنے پرگراؤنڈ کا انٹرنیشنل سٹیٹس ختم کر دیا جائے گا۔