(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے شُبمن گِل کی ون ڈے بیٹرز میں 826 پوائنٹس کیساتھ پہلی اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی 824 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا 791 پوائنٹس کیساتھ تیسرا نمبر ہے۔
پاکستان کے فخر زمان 14ویں اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ سولہ درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 8درجے ترقی کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔
باؤلرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا 741 پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد 703 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور بھارتی باؤلر محمد شامی 699 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 650 پوائنٹس کیساتھ 9 ویں نمبر پر ہیں۔