اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی تصاویر وائرل

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں انمول محمود نے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر سنہری رنگ کا نفیس کام کیا گیا ہے۔

انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹو گرافر اور ایونٹ پلانر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور سٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی جبکہ کھلاڑی کے نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے جس میں کرکٹر پرنس کوٹ پہنیں گے جبکہ قومی کرکٹر کا ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہو گا۔

واضح رہے کہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی انمول محمود سے ہو رہی ہے، سٹار کرکٹر دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، شادی کی تقریبات کی وجہ سے امام الحق کی قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں شرکت غیر یقینی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے