اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تیسرے کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) کراچی کے ایکسپو سنٹر میں تیسرے کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ (کے ٹی پی ایل) کی ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ لیگ کی فرنچائزوں کیلئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی گئی۔

تقریب میں شرکت کے دوران مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق کپتان جاوید میانداد، مشتاق محمد، ہارون رشید، صادق محمد سمیت مختلف سفارت کاروں  اور لیگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر زوہیر نصیر نے ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیا۔

ٹرافی کی رونمائی تقریب میں ملک کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے موسیقی کا جادو جگایا جبکہ مختلف ڈانسرز نے میوزک پر رقص کرکے رنگ بکھیرے۔

تیسرے کے ٹی پی ایل کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کو خود آن کروں گا ،صوبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے اسے کھلانا اور نکھارنا بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ، سپورٹس اور کلین اینڈ گرین پروگراموں پر کام کررہے ہیں، کھیلوں کی طرف خصوصی توجہ ہے۔

رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی ٹی ایل کے چیف آپریٹنگ آفیسر زوہیر نصیر نے کہا کہ ان کا ہدف کراچی کی گلی کرکٹ کو میدانوں میں لانا ہے جس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

تیسرے کراچی پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ بھی کی گئی 8 فرنچائزز کیلئے ملک کے 250 پلیئرز کو مختلف کیٹیگریز سے منتخب کیا گیا۔

ایونٹ کا انعقاد یکم دسمبر سے معین خان اکیڈمی پر ہوگا جسے پاکستان کا پہلا سپورٹس چینل براہ راست نشر کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے