اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی: جاوید میانداد

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،لیجنڈ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بابراعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا ہے جنہیں کرکٹ نہیں آتی۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ (کے ٹی پی ایل) کی ٹرافی کی رونمائی اور ڈرافٹنگ کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ٹیم میں کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں اگر سرفراز احمد ہیں تو انہیں کپتان ہونا چاہیے تھا۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کراچی پریمیئر لیگ کرکٹ کی مقبولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیپ بال کی مقبولیت دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ جلد اس کا بھی ورلڈکپ ہوگا۔

تیسرے کراچی ٹیب بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ بھی کی گئی جس دوران 8 فرنچائزوں کیلئے ملک کے 250 پلیئرز کو مختلف کیٹیگریز سے منتخب کیا گیا۔

پریمیئر لیگ کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد،  مشتاق محمد، صادق محمد، ہارون رشید اور محمد سمیع سمیت شہر کی معروف سماجی شخصیات اور سفارت کاروں نے حصہ لیا۔

ایونٹ کا انعقاد یکم دسمبر سے معین خان اکیڈمی پر ہوگا جسے پاکستان کا پہلا سپورٹس چینل براہ راست نشر کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے