اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: تاجکستان نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دے دی

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا، میچ برق رفتاری سے شروع ہوا اور مہمان ٹیم نے لگاتار دو گول داغ دیئے۔

پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر سکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کئے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان نے مزید دو گول بنائے، پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے