اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی دلفریب تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی دلفریب تصاویر انکے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر نے اپنے برانڈ کے آفیشل اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی حسن و دلکشی سے بھرپور تصاویر شیئر کر کے اداکارہ کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی تصاویر کے چرچے

مذکورہ فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے دو ملبوسات زیب تن کیے، زرد اور سبز پشواس، تاہم سبز پشواس میں ملبوس ماہرہ خان کو رقص میں مگن دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی تصاویر کے چرچے

مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان نے 100 کلیوں والی سبز پشواس اور بنارسی چوڑی دار پاجامہ زیب تن کیا ہے جس کے دلکش دوپٹے پر بنا زردوزی، فرینچ ناٹ اور مروری کا کام مخصوص فن کی عکاسی کرتا معلوم ہو رہا ہے۔

ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی تصاویر کے چرچے

خوبصورتی کا مجسمہ بنیں ماہرہ خان کو ان تصاویر میں کہیں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تو کہیں رقص کی ایک قسم ’کتھک‘ کے پوز میں دیکھ سکتے ہیں۔

ماہرہ خان کے ’کتھک ڈانس‘ کی تصاویر کے چرچے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے