اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز پر کڑی تنقید

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے ملک میں انٹرٹینمنٹ کے نام پر بننے والے کانٹینٹ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

حال ہی میں اداکار  فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی  شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پاکستان میں انٹرٹینمنٹ سے متعلق کانٹینٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فہد کا کہنا تھا کہ  آج کل ہمارے ملک میں کانٹینٹ نہیں ہے، پیسہ وغیرہ تو آنی جانی چیز ہے لیکن اچھا مواد فراہم کرنا ضروری ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ   آپ کو لگتا ہے کہ سوشل میڈیا سے بہت سے ٹک ٹاکرز ، انفلوئنسرز جو کانٹینٹ فراہم کرتے ہیں اور ان کی فالوونگ زیادہ ہے، تو ایک دم سے ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے مدمقابل آجائیں گے، کیا آپ کو یہ قابل قبول ہو گا؟

جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ  یہ میری میراث تو ہے نہیں نہ ہی یہ میرا مسئلہ ہے ، مسئلہ ان کے خود کے لیے ہے کیونکہ میں تو پروڈیوسر بھی ہوں، میری ان بہت سے لوگوں ملاقات بھی ہو چکی ہے، یہاں ہمارے ملک میں ہر کسی کو کانٹینٹ دینا ہے اور  پھر اس معیار کا مواد ہوتا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی فیملیز کو فروخت کر رہا ہے، ان کا کانٹینٹ کیا ہے؟ فیملیز بیچ رہے ہیں، صبح دوپہر شام کی چیزیں دکھا دو، کچن میں یہ بنالیا، آج امی کے پاؤں پڑ گئے، قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے یہ لوگ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے