اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فضائی آلودگی میں قوت مدافعت بڑھانے والی بہترین غذائیں

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک) لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث نزلہ، گلے میں خراش، کھانسی اور بڑے پیمانے پر سانس کی تکلیف کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے بھی آلودگی سے بچنے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور گھر سے نکلتے وقت شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

اس صورتحال میں آج ہم آپ کو 4 ایسے غذائی اجزا کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا کر آلودگی کے اثرات سے بچانے میں بہترین کردار  ادا کر سکتے ہیں۔

کالی مرچ

کالی مرچ کا استعمال تقریباً ایشیا کے تمام ممالک میں ہی کیا جاتا ہے، ایک چٹکی کالی مرچ آپ کے مدافعتی نظام کو کئی گنا زیادہ مضبوط بناتی ہے، یہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جبکہ اس میں موجود پائپرین جسم کی نشوونما میں بہتری لاتی ہے۔

رات کے وقت ایک گلاس دودھ میں تھوڑی سی ہلدی اور کالی مرچ کا استعمال کریں جو آپ کو سردی سے بچانے کے ساتھ دیگرالرجیز سے بھی بچاتی ہے۔

اس کے علاوہ کھانسی سے نجات کیلئے ایک چمچ شہد میں ایک چٹکی کالی مرچوں کا استعمال بھی مفید ہے۔

ادرک

ادارک کا شمار سبزی میں ہوتا ہے اور یہ ایک جڑ ہے جو زیر زمین اگتی ہے، ادرک میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام کو قوت ملتی ہے۔

آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے جبکہ کھانسی، نزلہ ، گلے میں خراش کی شکایت بھی آلودگی کی وجہ سے ہی ہوتی ہے، ایسے میں ادرک کی چائے کا استعمال آپ کو ان سب مسائل سے بچا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے اور سردیوں میں جوڑوں کے درد میں بھی ادرک کا استعمال فائدہ مند ہے۔

آملہ

آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے، ایک آملہ میں 600 سے لیکر 700 ملی گرام تک وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے۔

آملہ کو لوگ مختلف طریقے سے استعمال کرتے ہیں، کوئی اس کی چٹنی بناتا ہے تو کوئی مربے کی صورت میں استعمال کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود وٹامن سی گلے کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور بالوں کی نشوونما کیلئے آملہ سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

اس کے علاوہ آملہ وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جگر پر آنے والی چربی کو بھی کم کرتا ہے۔

دیسی گھی

دیسی گھی صحت مند شارٹ چین فیٹی ایسڈز کا ذریعہ ہے، سردیوں میں جلد اور بال خشک ہو جانے کے علاوہ جلد کا قدرتی تیل بھی ختم ہوجاتا ہے جس کیلئے دیسی گھی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔

دیسی گھی سے دماغ کی نشوونما بھی ہوتی ہے اور یہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ آلودگی کی وجہ سے ہونے والی کھانسی میں بھی دیسی گھی کا استعمال مفید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے