(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران 141 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار 796 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5692 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 76 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2571 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ -رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1281 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.
رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1269 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے- رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 693 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 11 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی –
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ، ساہیوال، اوکاڑہ، چکوال، بہاولپور اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 147 مریض زیرعلاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 77 مریض زیر علاج ہیں ۔
سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں، ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔