19 Nov 2023
(لاہور نیوز) قاسم علی خان نے پانچویں چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کے فائنل میں 219 گروس سکور کر کے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
لاہور میں رائل پام کلب میں کھیلے جانے والے پانچویں چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ میں حسین حامد نے دوسری اور راولپنڈی کے خالد محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) احسن سلیم حیات تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے کہا کہ وہ کھیلوں اور کھیلنے والوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔