19 Nov 2023
(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل سے قبل احمد آباد کی پچ بھی تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کیلئے پچ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کے کیوریٹر کی نگرانی میں تیار ہوئی جس سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بی سی سی آئی کے چیف آف گراؤنڈ سٹاف ایشش گھمٹ نے جمعہ کو پچ کی تیاریوں کی قیادت کی، ایشش گھمٹ نے بھاری رولر کا آرڈر دیا جو ورلڈ کپ فائنل کیلئے سیاہ مٹی سے تیار پچ کو سست کر سکتا ہے۔
پچ کی تیاریوں کے دوران آئی سی سی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اسی بیچ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز احمد آباد سٹیڈیم پہنچے اور پچ کی تصاویر بنائیں۔