18 Nov 2023
(ویب ڈیسک )ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کیلئے تیار کی جانیو الی پچ کی تفصیل سامنے آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پچ 'سلو' ہوگی،یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہوگی جو کہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا، یہ پچ بلے بازوں اور باولرز دونوں کے لیے سازگار ہے۔
دوسری جانب پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین سکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع سکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نےفائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔