اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف کو سیاسی انتقام کی خاطر اس جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا: مریم اورنگزیب

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں بے گناہی شہباز شریف کے صبر کا انعام ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو جھوٹے مقدمے میں عزت سے سرخرو فرمایا، شہباز شریف کی بے گناہی پر پورے پاکستان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کی خاطر اس جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا، شہباز شریف کو بے گناہ ہونے کے باوجود جیل اور عقوبت خانوں میں بند رکھا گیا، صاف پانی میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ عوام کو پتہ چل رہا ہے کہ کس طرح شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، جھوٹے مقدمات بنا کر ملک اور عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیا، احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا، شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سمیت ہر عدالت سے شہباز شریف کی بے گناہی کی گواہی آئی، وزیراعظم ہاؤس میں بیرونِ ملک سے صحافیوں کو بلا کر، چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے تھے، جھوٹے مقدمے بنا کر تہمتیں اور الزامات لگائے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے