اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل : شہباز شریف، احد چیمہ سمیت تمام ملزمان بری

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، عدالت نے شہباز شریف ، احد خان چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہباز شریف سمیت 13ملزمان کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل اور نیب نے اپنی رپورٹس پیش کردیں۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجودہ کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے کہا کہ بریت کی درخواستوں پر 2 گھنٹے تک فیصلہ دوں گا۔

بعدازاں عدالت نے شہباز شریف سمیت ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے فواد حسن فواد ، بلال قدوائی ، شاہد شفیق سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف، احد چیمہ، فواد حسن فواد سمیت تمام  ملزمان کو بری کر دیا ۔

ملزمان میں شہباز شریف ، فواد حسن فواد ،احد خان چیمہ ،امتیاز حیدر ،بلال قدوائی، شاہد محمود ، منیر ضیاء ،علی سجاد ، محمد صدیق ،شاہد شفیق ،ندیم ضیاء اور کامران کیانی شامل تھے ۔

نیب نے سال 2018 میں 50/18 660 ملین کا آشیانہ اقبال ریفرنس دائر کیا تھا ، ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی کو مقدمہ سے پہلے ہی ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے