اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی فلمساز کا فواد ، حمزہ عباسی کو انڈین اداکاراؤں کیساتھ کاسٹ کرنے کا اعلان

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی خاتون فلم پروڈیوسر، ہدایت کاراورسٹریمنگ پلیٹ فارم ’زی فائیو: زندگی‘ کی تخلیقی ڈائریکٹر شیلجا کیجریوال نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی اداکار فواد خان کو بالی ووڈ اداکارہ تبو اور حمزہ علی عباسی کو ودیا بالن کے ساتھ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں فلمساز شیلجا کیجریوال نے کہا کہ “ہماری حکومت کو ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پیدا ہو تو اُس سے دونوں ممالک کے فنکار، فلمیں اور ڈرامے متاثر نہیں ہونے چاہئیں”۔

شیلجا کیجریوال نے کہا کہ “پاک بھارت فنکاروں، فلمسازوں اور موسیقاروں نے جب بھی ملکر کام کیا ہے تو اُنہیں عالمی سطح پر خوب پذیرائی ملی ہے، اس سے دونوں ممالک کو ہی فائدہ ہوتا ہے”۔

بھارتی فلمساز نے کہا کہ “دونوں ممالک کے عوام بھی فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ایک ساتھ ملکر بہت کچھ کرسکتے ہیں، بہت سی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں”۔

اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ “وہ ’زی فائیو: زندگی‘ کے پلیٹ فارم سے پاک بھارت کے کئی مشترکہ پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ اپنے منصوبے میں ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے علاوہ کسی دوسرے بھارتی اداکار کے ساتھ کاسٹ کیا جائے”۔

شیلجا کیجریوال نے اپنے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا کہ “وہ اپنے پراجیکٹ میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان کو تبو اور حمزہ علی عباسی کو ودیا بالن کے ساتھ کاسٹ کرنے کا سوچ رہی ہیں”۔

بھارتی فلمساز نے مزید کہا کہ “پاکستان کے سینما گھروں میں بھی بھارتی فلموں کو ریلیز کرنا چاہیے، اس سے بھارت کو فائدہ ہوگا اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے میں آسانی ہوگی”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے