18 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود دورہ آسٹریلیا سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کپ کا سیمی فائنل کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جارہا تھا جس کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود دوڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔
اس تصادم کا نتیجہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود کے انجرڈ ہونے کی صورت میں برآمد ہوا۔
سرفراز احمد ٹکرانے کے بعد کھڑے ہو گئے مگر شان مسعود کچھ دیر گراؤنڈ میں لیٹے رہے اور بعدازاں میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد ان کی انجری کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اور ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے جس کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا۔