اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہد آفریدی کا حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان

18 Nov 2023
18 Nov 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر اور ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کرکٹ بورڈ میں ذمہ داری ان لوگوں کو دی جائے جو کرکٹ کھیل چکے ہوں تاکہ اچھے اور دلیرانہ فیصلے ہو سکیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ اچھے فیصلے کریں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی حفیظ اور وہاب ریاض آئے اور بیٹھے ہیں انہیں چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور امید رکھوں گا کہ وہ اچھے فیصلے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے