18 Nov 2023
(لاہور نیوز) دورہ آسٹریلیا کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ 22 نومبر سے 28 نومبر تک راولپنڈی میں لگے گا۔
ذرائع کے مطابق کیمپ لاہور میں لگنا تھا مگر سموگ کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیا گیا، کیمپ میں پاکستان کپ اور قائد اعظم ٹرافی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا ۔