17 Nov 2023
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوئی الگ سے ہیڈ کوچ یا بیٹنگ کوچ نہیں بنایا جائے گا، محمد حفیظ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ہی سب کچھ دیکھیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں محمد حفیظ ہی سب کچھ مینج کریں گے، محمد حفیظ کا عہدہ ڈائریکٹر ٹیم کا ہی ہو گا۔