کھیل
بابراعظم نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھالی، سابق کپتان کی سوشل میڈیا پرپوسٹ وائرل
17 Nov 2023
17 Nov 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی فلسطینیوں کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے شکار غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انہوں نے غزہ کی معصوم بچی کے ہاتھ میں فلسطینی پرچم کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور ساتھ شعر لکھا کہ ’’اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے‘‘۔