17 Nov 2023
(لاہور نیوز) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض کا بطور چیف سلیکٹر اعلان کر دیا، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے وزیر اعلیٰ سے اجازت لے لی، مشیر کھیل پنجاب کا عہدہ بھی برقرار رہے گا۔وہاب ریاض کی پہلی اسائنمنٹ 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 سے 21 جنوری تک ہونے والے 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے ان پر اعتماد کیا۔