اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کر لیں

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے آئندہ سیزن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرلیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کیا ہے، نسیم شاہ 2019ء میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 کیلئے ڈرافٹنگ یا ٹریڈنگ میں جائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی فاسٹ بولر کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم نسیم شاہ کے پشاور زلمی میں جانے کے امکانات زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023ء میں حصہ نہیں لے سکے تھے، وہ تاحال ری ہیب میں ہیں اور انجری سے چھٹکارا پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 9 فروری اور مارچ 2024ء میں کھیلا جائے گا تاہم اس کے وینیوز کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے