اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم نے نسیم شاہ کو بڑا مشورہ دے دیا

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو مکمل فٹنس حاصل کیے بغیر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وسیم اکرم اور شعیب ملک نے نوجوان پیسر نسیم شاہ پر زور دیا کہ وہ مکمل صحت یابی کے بعد ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں، دونوں کرکٹرز نے بھارتی کھلاڑیوں کی مثال پیش کی کہ کے ایل راہول اور جسپریت بمراہ کی واپسی ایک سبق ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ نسیم شاہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، براہ کرم انہیں مکمل وقت دیں جب تک کہ وہ 100 فیصد فٹ نہ ہوجائیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پیسر کو اپنے فیصلے خود لینا ہوں گے، اس نے دنیا بھر کا سفر کیا ہے، وہ انڈر 19 سے پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر ایشیاکپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے تاکہ وہ صحت یاب ہوسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے