اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار شفیع محمد کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(دنیا نیوز) معروف اداکار شفیع محمد شاہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے، اداکار نے اپنے منفرد انداز سے ڈرامہ انڈسٹری میں مقام بنایا۔

اداکاری کے تمام رموز سے مکمل واقفیت رکھنے والے شفیع محمد شاہ 1949ء میں اندرون سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے، اداکار نے حیدر آباد ریڈیو سے صدا کاری کے ذریعے اپنے فنی سفر کی شروعات کی، انہوں نے ٹیلی ویژن سکرین پر کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل اڑتا آسمان سے کیا، شفیع محمد کا ڈرامہ سیریل تیسرا کنارہ ان کی شہرت کی وجہ بنا۔

اداکار شفیع محمد کے معروف ڈراموں میں چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی اور تپش شامل ہیں، فلمی کیریئر کے دوران شفیع محمد نے فلم ایسا بھی ہوتا ہے، تلاش، مسکراہٹ اور دیگر میں بھی کام کیا۔

اداکار کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 1991ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، شفیع محمد 17 نومبر 2007ء کو دنیائے فانی سے رخصت ہوئے ان کے انتقال کے دو ماہ بعد انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے