17 Nov 2023
(لاہور نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر ریحان الحق کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، ریحان الحق کی جگہ نوید اکرم چیمہ کو قومی ٹیم کا نیا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔
ریحان الحق کو ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا گیا ہے۔