17 Nov 2023
(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کے کپتان تمبا بوواما نے کہا ہےکہ سیمی فائنل میں آ کر ہارنے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان تمبا بوواما نے کہا کہ کہ آسٹریلیا کو جیت مبارک ہو انہوں نے میچ کے بڑے حصے میں اچھا پرفارم کیا اس لیے وہ جیت کے حقدار تھے ۔
انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میچ میں مقابلہ کانٹے دار رہا ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، میچ کے دوران کنڈیشنز بھی سخت تھیں لیکن آسٹریلیا نے ہمیں ٹف ٹائم دیا۔
ڈیوڈ ملر نے بیٹنگ میں بہت اچھا پرفارم کیا ، انہوں نے دوسرے بیٹرز کو کھیلنے کا موقع دیا ، باولنگ میں تبریز شمسی نے اچھاپرفارم کیا ، شمسی کی گیند پر کیچ نکلا لیکن ہم نے وہ چھوڑ دیا ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ میں مزید فعال ہونا چاہیے تھا ۔