اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: سعودی عرب نے پاکستان کو چار صفر سے شکست دیدی

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔

پاکستان فٹبال کی تاریخ کا آج اہم دن تھا جہاں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں قومی ٹیم سعودی عرب کے مدمقابل تھی، سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد اللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں سعودی عرب نے 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

سعودی ٹیم کو صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں برتری دلادی، پہلے ہاف کے اختتام تک میچ کا اسکور 0-1 رہا ہے۔ میچ میں اب تک پاکستان نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

پہلے ہاف میں اچھا مقابلہ کرنے کے بعد قومی ٹیم دوسرے ہاف میں بجھی بجھی دکھائی دی، دوسرے ہاف میں 48ویں منٹ میں موسیٰ خان کی غلطی کی وجہ سے سعودی عرب کو پنالٹی مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے دوسرا گول بھی داغ دیا۔

اضافی وقت میں سعودی عرب نے تیسرا گول کیا جب عبدالرحمان غریب نے گیند کو 91ویں منٹ میں جال کی راہ دکھائی جبکہ 96ویں منٹ میں عبداللہ ردیف نے بھی گول کرکے برتری 0-4 کردی جہاں میچ کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ورلڈ رینکنگ میں 57ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے