16 Nov 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اورسابق کپتان بابراعظم کے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے اپنا پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابراعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں، کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے، اب اضافی دباؤ کے بغیر بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور ریکارڈ کو حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ بورڈ نے انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔