اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عثمان پیرزادہ نے اہلیہ کیساتھ کیسے شادی کی؟اداکار کاماضی کی زندگی بارے بڑا انکشاف

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(ویب ڈیسک) شوبز کے سینئر اداکار و ہدایت کار عثمان پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ثمینہ پیرزادہ سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عثمان پیرزادہ نے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور ثمینہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، میرے گھر والے ہماری شادی کے لیے راضی تھے لیکن ثمینہ کی والدہ راضی نہیں تھیں، وہ مجھے کہتی تھیں کہ اداکاری چھوڑ دو اور نیوی جوائن کرلو۔

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں جاوید جبار کی فلم کررہا تھا، شوٹنگ کے آخری دن، میں اور ثمینہ ایک جگہ کافی پی رہے تھے تو اُسی دوران ثمینہ نے کہا چلو آج نکاح کرلیتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اُس کے بعد ہم ایک دوست کے گھر گئے وہاں ایک مسجد میں جاکر مولانا سے نکاح پڑھانے کا بولا، پہلے تو مولانا صاحب حیران ہوگئے اور پھر بعد میں وہ سمجھ گئے تھے کہ ہم چھپ کر نکاح کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نکاح کے بعد  ہم  مٹھائی لیکر ثمینہ کے گھر پہنچے اور وہاں اُن کی والدہ کو نکاح کا بتایا جس پر اُنہوں نے غصے سےمٹھائی  کا ڈبہ پھینک دیا اور میں وہاں سے بھاگ گیا۔

عثمان پیرزادہ نے کہا کہ اُس کے بعد میں نے اپنے بڑے بھائی کو فون کرکے نکاح کا بتایا، پھر میری والدہ ثمینہ کے گھر گئیں اور کچھ دیر میں ہی سب کچھ ٹھیک ہوگیا، اس ملاقات کے 20 سے 22 دن کے بعد ہماری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔

واضح رہے کہ ثمینہ اور عثمان پیرزادہ کی پہلی ملاقات 1973 میں ہوئی تھی جبکہ اس جوڑے نے 1975 میں شادی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے