اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا عام انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینے سے متعلق اہم فیصلہ

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے پارٹی سرگرم ہے، ملکی تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہونے جا رہے ہیں، سب کچھ دیکھنا ہو گا۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جہاں پر پارٹی سمجھے گی کہ ٹکٹ دینی چاہیے وہاں پر نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے، جن نوجوانوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا ان کو اچھے عہدے پر فائز کریں گے، نوجوانوں کو انگیج کیا جائے گا تاکہ ان سے کام لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کو مثبت کاموں میں شامل کیا جائے، جب تک ان کو مثبت کاموں میں شامل نہیں کیا جائے گا اس وقت تک نوجوان آگے نہیں نکل سکتے، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، نوجوان طبقہ صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جس طرح گالم گلوچ، گھٹیا زبان کا استعمال، منفی سیاست کی گئی وہ دیکھ کر نوجوان تنگ آچکے، نوجوان اب ایسی کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کریں گے جو گالم گلوچ، منفی و انتشار کی سیاست کی قائل ہو۔

انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے نوجوان طبقے کو جہاں مایوس کیا وہیں ان کو منفی سوچ، گالم گلوچ پر لگا دیا، جس سے نوجوان طبقے سمیت پورے معاشرے کو بہت نقصان ہوا، نوجوان نسل کو جتنا نقصان تحریک انصاف کی حکومت میں ہوا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے