16 Nov 2023
(لاہور نیوز) شہر کی فضا پر ایک بار پھر گردوغبار کے بادلوں نے قبضہ جما لیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 428 تک جا پہنچی۔ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں بڑھتی سموگ کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے اہم فیصلے کر لئے۔ ہفتے کے روز تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔ ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھولنے کا فیصلہ ہوا۔ سموگ کی روک تھام کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش بھی کروائی جائے گی۔ پنجاب میں پہلی بار انوائرمنٹل لیب بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔ لاہور میں 12 مقامات پر سموگ ایئر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے جب تک آلودگی پھیلانے والے عناصر کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا فضائی آلودگی بڑھتی رہے گی۔