اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سردیوں میں کھجوریں کھانے کے فوائد کیا ہیں ؟جانئے

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(ویب ڈیسک) کھجوریں وہ چیز ہیں جس میں ذائقے کے ساتھ کئی حیرت انگیز فوائد چھپے ہیں جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

 ماہرین صحت کا کہنا ہے اگر ہم اپنی غذا میں موسم کی مناسبت سے اشیا شامل کرتے ہیں تو نا صرف ہمارا جسم توانا رہتا ہے بلکہ ہم مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ کھجوروں میں قدرتی مٹھاس کے علاوہ وٹامنز، معدنیات، فائبر، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس ہے۔ ان میں حل ہونے اور نہ حل ہونے والے فائبرز ہوتے ہیں جو نظام ہاضمے کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ کھجور میں شفا بخش قوتیں پائی جاتی ہیں اور دنیا بھر میں کم از کم 30 قسم کی کھجوریں ہوتی ہیں جن میں گلوکوز، سوکروز پائے جاتے ہیں۔

ہڈیوں میں درد کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کے باعث ہوتا ہے اور کھجوروں میں کیلشیم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی سمیت فائبرز اور مختلف قسم کے وٹامنز قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں جو جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ان میں درد نہیں ہونے دیتے۔

کھجوریں سردیوں میں جسم کو گرمائش پہنچاتی ہیں۔ کھجور کو کئی پکوانوں میں قدرتی میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کوئی میٹھا بناتے وقت چینی کی جگہ کھجوریں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں جلد اپنا قدرتی تیل کھو دیتی ہے، کھجوروں کا استعمال جلد بہتر اور خوبصورت کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کھجور جلد کو جوان بنانے اور فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کھجور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے جو ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے اور خون کے سرخ خلیوں (ریڈ بلڈ سیلز) کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے