اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انجری کا شکار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو گئے

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(ویب ڈیسک) انجری کا شکار قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ورلڈکپ کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کندھے کی انجری کے بعد وہ تیزی سے روبصحت ضرور ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے باؤلنگ شروع نہیں کی، نسیم شاہ کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا تھا جس کی تکمیل کے بعد انہوں نے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم باؤلنگ شروع کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک ان کے 100 فیصد فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔

22 سالہ نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈکپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہونا ہے جس میں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کرے گی، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ باؤلر خرم شہزاد کو بھی آسٹریلیا میں آزمایا جاسکتا ہے۔

خرم شہزاد نے 8 میچز میں 36 کھلاڑیوں کو شکار کیا ہے جس میں ایک بار 5 وکٹیں بھی شامل ہیں، قائداعظم ٹرافی کے 7 میچز میں 847 رنز بنا کر ٹاپ کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو بھی آسٹریلیا کا ٹکٹ ملے گا، سابق کپتان سرفراز احمد بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔

دوسری طرف قومی کرکٹرز کی اکثریت پاکستان میں تربیتی کیمپ لگانے کے حق میں نہیں، ان کا موقف ہے کہ آسٹریلیا روانگی 2 دسمبر کے بجائے 29 یا 30 نومبر کو رکھ کر وہاں کیمپ لگانا زیادہ مفید ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے