اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبور علی اپنی شادی کا جوڑا اور تھیم ڈرامے میں کاپی کرنے پر برہم

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی اپنی شادی کے جوڑے اور تھیم کو ڈرامے میں کاپی کرنے پر برہم ہو گئیں۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ڈراما سیریل "منت مراد" نشر کیا جارہا ہے جسے سامعین خوب پسند کررہےہیں، گزشتہ روز اس ڈرامے کی نشر ہونے والی قسط میں منت اور مراد (اقرا عزیز اور طلحہ) کی شادی کے مناظر دکھائے گئے۔

منت اور مراد کی شادی دیکھ  کر جہاں ڈرامے کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں صبور علی ناراض ہوگئیں کیونکہ اس ڈرامے میں شادی کی مکمل تھیم اور برائیڈل ڈریس  کو صبور علی اور علی انصاری کی اصل شادی سے کاپی کیا گیا۔

s2

شادی کے حسین لمحات کو کاپی کرنے پر صبور علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی اور اقرا عزیز کی تصویر پوسٹ کی۔

s1

اداکارہ نے انسٹاسٹوری میں لکھا کہ “میں یہ سب دیکھ کر کیسا محسوس کروں؟ میری زندگی کی حسین یادیں، میرے یادگار اور قیمتی لمحات، میرے جذبات اور میری زندگی کے سب سے اہم اور خاص دن کا میرا لباس اور میری جیولری سے لیکر میرے میک اپ تک کو ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہے”۔

صبور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی کے لیے لباس، جیولری اور میک اپ سے لےکر تھیم تک کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن یہاں میری پوری شادی کو ہی کاپی کرلیا گیا۔

انہوں نےناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ “کسی چیز سے متاثر ہونے اور کاپی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے