(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد ساتھی کرکٹرز کی جانب سے بابر اعظم کیلئے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ بابر آپ دِلوں کے کپتان ہو، آپ یقینی طور پر پاکستان کے عظیم ترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، آپ کی ایمانداری، محبت، دیانت داری، خیالات اور بطور کپتان پاکستان کیلئے کوششیں قابل تقلید ہیں، میری دعا ہے کہ آپ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ آمین
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 15, 2023
ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بابر کی مثالی قیادت میں بہترین ٹیم ورک او ر دوستی دیکھی، ٹیم کو متحد کرنے اور اجتماعی کامیابی کیلئے آپ کی صف اول کی قیادت، عزم قابل تعریف ہے، مجھے انتظار ہے کہ آپ بیٹنگ میں مزید ریکارڈ توڑیں گے، انشاءاللہ۔
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 15, 2023
قومی ٹیم کے نائب کپتان اور لیگ سپنر شاداب خان نے بابر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئے مقرر ہونے والے کپتان شان مسعود اور شاہین آفریدی کو مبارک باد بھی دی۔
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 15, 2023