اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سٹرابیری کا باقاعدہ استعمال کس خطرناک بیماری سے بچا سکتا ہے؟جانئے

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سٹرابیری کا باقاعدہ استعمال کرنے سے ڈیمینشیاکی بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق بلیو بیری، بلیک بیری اور دیگر بیری پر مبنی ہے جس میں ان تمام بیریوں اور ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی کے متعلق بتایا گیا ہے،تحقیق میں محققین نے وزن میں زیادتی کے مسئلے سے دوچار شرکا جنہیں دماغی کارکردگی میں مسائل کی شکایت تھی کا معائنہ کیا۔ نصف افراد کو کسی بھی قسم کی بیری کھانے سے روکا گیا جبکہ دوسرے نصف کو روزانہ ایک کپ کے برابر سٹرابیری پاؤڈر کھلایا گیا۔

نتائج میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے سٹرابیری کا پاؤڈر کھایا تھا 12 ہفتوں بعد الفاظ کی فہرست کو یاد رکھنے والے ایک امتحان میں ان کی کارکردگی بہتر تھی۔بلیو بیری اور سٹرابیری کے اندر اینتھوسایانِنس نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو ڈیمینشیا کا  سبب بنے والے غیر مستحکم سالموں سے لڑتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ کے  مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وہ افراد جو باقاعدگی سے سٹرابیری یا بلیو بیری کھاتے ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی دماغی کارکردگی میں تنزلی سست ہوتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے